Jamia al-Tirmidhi Hadith 153 (سنن الترمذي)
[153]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ و حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيُصَلِّي الصُّبْحَ فَيَنْصَرِفُ النِّسَاءُ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ فَيَمُرُّ النِّسَاءُ مُتَلَفِّفَاتٍ بِمُرُوطِہِنَّ مَا يُعْرَفْنَ مِنْ الْغَلَسِ و قَالَ قُتَيْبَةُ مُتَلَفِّعَاتٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ وَقَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاہُ الزُّہْرِيُّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَہُ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْہُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَمَنْ بَعْدَہُمْ مِنْ التَّابِعِينَ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ يَسْتَحِبُّونَ التَّغْلِيسَ بِصَلَاةِ الْفَجْرِ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺجب فجرپڑھالیتے تو پھرعورتیں چادروں میں لپٹی ہوئی لوٹتیں وہ اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہیں جاتی تھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر،انس،اورقیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اوراسی کو صحابہ کرام جن میں ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما بھی شامل ہیں اوران کے بعد کے تابعین میں سے بہت سے اہل علم نے پسند کیا ہے،اوریہی شافعی،احمداوراسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں کہ فجرغلس (اندھیرے) میں پڑھنا مستحب ہے۔