Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 159 (سنن الترمذي)

[159]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ فِي حُجْرَتِہَا وَلَمْ يَظْہَرْ الْفَيْءُ مِنْ حُجْرَتِہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَأَبِي أَرْوَی وَجَابِرٍ وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ وَيُرْوَی عَنْ رَافِعٍ أَيْضًا عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي تَأْخِيرِ الْعَصْرِ وَلَا يَصِحُّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْہُمْ عُمَرُ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ وَعَائِشَةُ وَأَنَسٌ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ التَّابِعِينَ تَعْجِيلَ صَلَاةِ الْعَصْرِ وَكَرِہُوا تَأْخِيرَہَا وَبِہِ يَقُولُ عَبْدُ اللہِ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عصر پڑھی اس حال میں کہ دھوپ ان کے کمرے میں تھی،ان کے کمرے کے اندرکا سایہ پورب والی دیوار پر نہیں چڑھاتھا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں انس،ابو أرویٰ،جابر اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،(اور رافع رضی اللہ عنہ سے عصرکو مؤخر کرنے کی بھی روایت کی جاتی ہے جسے انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کیا ہے۔لیکن یہ صحیح نہیں ہے،۳-صحابہ کرام میں سے بعض اہل علم نے جن میں عمر،عبداللہ بن مسعود،عائشہ اور انس رضی اللہ عنہم بھی شامل ہیں اور تابعین میں سے کئی لوگوں نے اسی کو اختیار کیاہے کہ عصر جلدی پڑھی جائے اور اس میں تاخیر کرنے کو ان لوگوں نے مکروہ سمجھا ہے اسی کے قائل عبداللہ بن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی ہیں۔