Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 176 (سنن الترمذي)

[176]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ يَا أَبَا ذَرٍّ أُمَرَاءُ يَكُونُونَ بَعْدِي يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِہَا فَإِنْ صُلِّيَتْ لِوَقْتِہَا كَانَتْ لَكَ نَافِلَةً وَإِلَّا كُنْتَ قَدْ أَحْرَزْتَ صَلَاتَكَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَعُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَہُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ الصَّلَاةَ لِمِيقَاتِہَا إِذَا أَخَّرَہَا الْإِمَامُ ثُمَّ يُصَلِّي مَعَ الْإِمَامِ وَالصَّلَاةُ الْأُولَی ہِيَ الْمَكْتُوبَةُ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَأَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ اسْمُہُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حَبِيبٍ

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:ابوذر! میرے بعد کچھ ایسے امراء (حکام) ہوں گے جو صلاۃ کو مارڈالیں گے ۱؎،تو تم صلاۃ کو اس کے وقت پر پڑھ لینا ۲ ؎ صلاۃ اپنے وقت پر پڑھ لی گئی تو امامت والی صلاۃ تمہارے لیے نفل ہوگی،ورنہ تم نے اپنی صلاۃ محفوظ کرہی لی ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس باب میں عبداللہ بن مسعود اور عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۳-یہی اہل علم میں سے کئی لوگوں کا قول ہے،یہ لوگ مستحب سمجھتے ہیں کہ آدمی صلاۃ اپنے وقت پر پڑھ لے جب امام اسے مؤخر کرے،پھر وہ امام کے ساتھ بھی پڑھے اور پہلی صلاۃ ہی اکثر اہل علم کے نزدیک فرض ہوگی ۳؎۔