Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 180 (سنن الترمذي)

[180]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَجَعَلَ يَسُبُّ كُفَّارَ قُرَيْشٍ قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ مَا كِدْتُ أُصَلِّي الْعَصْرَ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَاللہِ إِنْ صَلَّيْتُہَا قَالَ فَنَزَلْنَا بُطْحَانَ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَتَوَضَّأْنَا فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ الْعَصْرَ بَعْدَ مَا غَرَبَتْ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّی بَعْدَہَا الْمَغْرِبَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خندق کے روز کفارقریش کو برا بھلاکہتے ہوئے کہاکہ اللہ کے رسول! میں عصرنہیں پڑھ سکا یہاں تک کہ سورج ڈوبنے کے قریب ہوگیا،تو رسول اللہﷺ نے فرمایا:اللہ کی قسم! میں نے اُسے(اب بھی)نہیں پڑھی ہے،وہ کہتے ہیں: پھر ہم وادی بطحان میں اترے تو رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا اور ہم نے بھی وضو کیا،پھر رسول اللہﷺ نے سورج ڈوب جانے کے بعد پہلے عصرپڑھی پھر اس کے بعد مغرب پڑھی۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ۱؎۔