Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 185 (سنن الترمذي)

[185]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ كَہْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ لِمَنْ شَاءَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ اخْتَلَفَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ ﷺ فِي الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ فَلَمْ يَرَ بَعْضُہُمْ الصَّلَاةَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ إِنْ صَلَّاہُمَا فَحَسَنٌ وَہَذَا عِنْدَہُمَا عَلَی الِاسْتِحْبَابِ

عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:جونفلی صلاۃ پڑھنا چاہے اس کے لیے ہردو اذان ۱؎ کے درمیان صلاۃ ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے بھی روایت ہے،۳-صحابہ کرام کے درمیان مغرب سے پہلے کی صلاۃ کے سلسلہ میں اختلاف پایا جاتا ہے،ان میں سے بعض کے نزدیک مغرب سے پہلے صلاۃ نہیں،اور صحابہ میں سے کئی لوگوں سے مروی ہے کہ وہ لوگ مغرب سے پہلے اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعتیں پڑھتے تھے،۴-احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی انہیں پڑھے تو بہتر ہے،اور یہ ان دونوں کے نزدیک مستحب ہے۔