Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 189 (سنن الترمذي)

[189]حسن

مشکوۃ المصابیح (650)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ لَمَّا أَصْبَحْنَا أَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَخْبَرْتُہُ بِالرُّؤْيَا فَقَالَ إِنَّ ہَذِہِ لَرُؤْيَا حَقٍّ فَقُمْ مَعَ بِلَالٍ فَإِنَّہُ أَنْدَی وَأَمَدُّ صَوْتًا مِنْكَ فَأَلْقِ عَلَيْہِ مَا قِيلَ لَكَ وَلْيُنَادِ بِذَلِكَ قَالَ فَلَمَّا سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ نِدَاءَ بِلَالٍ بِالصَّلَاةِ خَرَجَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَہُوَ يَجُرُّ إِزَارَہُ وَہُوَ يَقُولُ يَا رَسُولَ اللہِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَقَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ الَّذِي قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَلِلَّہِ الْحَمْدُ فَذَلِكَ أَثْبَتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ أَتَمَّ مِنْ ہَذَا الْحَدِيثِ وَأَطْوَلَ وَذَكَرَ فِيہِ قِصَّةَ الْأَذَانِ مَثْنَی مَثْنَی وَالْإِقَامَةِ مَرَّةً مَرَّةً وَعَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدٍ ہُوَ ابْنُ عَبْدِ رَبِّہِ وَيُقَالُ ابْنُ عَبْدِ رَبٍّ وَلَا نَعْرِفُ لَہُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ شَيْئًا يَصِحُّ إِلَّا ہَذَا الْحَدِيثَ الْوَاحِدَ فِي الْأَذَانِ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ لَہُ أَحَادِيثُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ عَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ

عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نے (مدینہ منورہ میں ایک رات) صبح کی توہم رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور میں نے آپ کو اپنا خواب بتایا ۱؎ توآپ نے فرمایا: یہ ایک سچا خواب ہے،تم اٹھو بلال کے ساتھ جاؤ وہ تم سے اونچی اور لمبی آواز والے ہیں۔اور جو تمہیں بتایاگیا ہے،وہ ان پرپیش کرو،وہ اسے زور سے پکارکرکہیں،جب عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے بلال رضی اللہ عنہ کی اذان سنی تو اپنا تہ بند کھینچتے ہوئے رسول اللہﷺ کے پاس آئے،اور عرض کیا: اللہ کے رسول!قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ نبی بناکربھیجاہے،میں نے (بھی)اسی طرح دیکھا ہے جو انہوں نے کہا،رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ کا شکر ہے،یہ بات اور پکی ہوگئی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی روایت ہے،۳-اورابراہیم بن سعد نے یہ حدیث محمد بن اسحاق سے اس سے بھی زیادہ کامل اورزیادہ لمبی روایت کی ہے۔اور اس میں انہوں نے اذان کے کلمات کو دودوبار اوراقامت کے کلمات کو ایک ایک بارکہنے کاواقعہ ذکرکیاہے،۴-عبداللہ بن زید ہی ابن عبدربہ ہیں اور انہیں ابن عبدرب بھی کہاجاتاہے،سوائے اذان کے سلسلے کی اس ایک حدیث کے ہمیں نہیں معلوم کہ ان کی نبی اکرمﷺ سے کوئی اوربھی حدیث صحیح ہے،البتہ عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی کی کئی حدیثیں ہیں جنہیں وہ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں،اور یہ عباد بن تمیم کے چچاہیں۔