Jamia al-Tirmidhi Hadith 194 (سنن الترمذي)
[194] إسنادہ ضعیف
محمد بن أبي لیلی ضعیف
وللحدیث شواہد کلھا ضعیفۃ ذکرت بعضھا في نیل المقصود (508)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كَانَ أَذَانُ رَسُولِ اللہِ ﷺ شَفْعًا شَفْعًا فِي الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ رَوَاہُ وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ حَدَّثَنَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ ﷺ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ زَيْدٍ رَأَی الْأَذَانَ فِي الْمَنَامِ و قَالَ شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ زَيْدٍ رَأَی الْأَذَانَ فِي الْمَنَامِ وَہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَی لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَيْدٍ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ الْأَذَانُ مَثْنَی مَثْنَی وَالْإِقَامَةُ مَثْنَی مَثْنَی وَبِہِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ وَأَہْلُ الْكُوفَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ابْنُ أَبِي لَيْلَی ہُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی كَانَ قَاضِيَ الْكُوفَةِ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيہِ شَيْئًا إِلَّا أَنَّہُ يَرْوِي عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِيہِ
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں اذان اوراقامت دونوں دہری ہوتی تھیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبداللہ بن زید کی حدیث کو وکیع نے بطریق الأَعْمَشِ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ،عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی روایت کیا ہے کہ عبداللہ بن زید نے خواب میں اذان (کا واقعہ) دیکھا،اور شعبہ نے بطریق عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ،عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی یہ روایت کی ہے کہ محمدرسول ﷺ کے اصحاب نے ہم سے بیان کیا ہے کہ عبداللہ بن زید نے خواب میں اذان (کاواقعہ)دیکھا،۲-یہ ابن ابی لیلیٰ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۱؎،عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ نے عبداللہ بن زید سے نہیں سنا ہے،۳-بعض اہل علم کہتے ہیں کہ اذان اور اقامت دونوں دہری ہیں یہی سفیان ثوری،ابن مبارک اور اہل کو فہ کا قول ہے،۴-ابن ابی لیلیٰ سے مراد محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ ہیں۔وہ کوفہ کے قاضی تھے،انہوں نے اپنے والد سے نہیں سناہے البتہ وہ ایک شخص سے روایت کرتے ہیں اوروہ ان کے والدسے۔