Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 195 (سنن الترمذي)

[195] إسنادہ ضعیف جدًا

عبد المنعم صاحب السقاء: متروک (تقریب: 4234)

وشیخہ یحیی بن مسلم البکاء : ضعیف (تقریب: 7645)

وللحدیث شواہد ضعیفۃ عند الحاکم (204/1) وغیرہ

انوار الصحیفہ ص 195

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ،حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُنْعِمِ،ہُوَ صَاحِبُ السِّقَائِ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُسْلِمٍ،عَنْ الْحَسَنِ وَعَطَائٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لِبِلاَلٍ:يَا بِلاَلُ! إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ فِي أَذَانِكَ،وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْدُرْ،وَاجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ قَدْرَ مَا يَفْرُغُ الآكِلُ مِنْ أَكْلِہِ،وَالشَّارِبُ مِنْ شُرْبِہِ،وَالْمُعْتَصِرُ إِذَا دَخَلَ لِقَضَائِ حَاجَتِہِ،وَلاَتَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي۔

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: بلال! جب تم اذان دو تو ٹھہر ٹھہرکر دو اور جب اقامت کہوتوجلدی جلدی کہو،اور اپنی اذان واقامت کے درمیان اس قدر وقفہ رکھو کہ کھانے پینے والا اپنے کھانے پینے سے اور پاخانہ پیشاب کی حاجت محسوس کرنے والا اپنی حاجت سے فارغ ہوجائے اور اس وقت تک (اقامت کہنے کے لیے) کھڑے نہ ہو جب تک کہ مجھے نہ دیکھ لو۔