Jamia al-Tirmidhi Hadith 210 (سنن الترمذي)
[210]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ الْحُكَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ وَأَنَا أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِيكَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ رَضِيتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَہُ ذَنْبُہُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ حُكَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَيْسٍ
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے مؤ ذن کی اذان سن کر کہاـ: وَأَنَا أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ رَضِیتُ بِاللہِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولاً وَبِالإِسْلاَمِ دِینًا (اورمیں بھی گواہی دیتاہوں کہ کوئی معبودبرحق نہیں سوائے اللہ کے،وہ اکیلاہے اس کاکوئی شریک نہیں اورمحمدﷺ اس کے بندے اوراس کے رسول ہیں اورمیں اللہ کے رب ہونے اور اسلام کے دین ہونے اورمحمدﷺکے رسول ہونے پر راضی ہوں)توا س کے(صغیرہ) گناہ بخش دیے جائیں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-اسے ہم صرف لیث بن سعد کی سند سے جانتے ہیں جسے وہ حکیم بن عبداللہ بن قیس سے روایت کرتے ہیں۔