Jamia al-Tirmidhi Hadith 211 (سنن الترمذي)
[211]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَہْلِ بْنِ عَسْكَرٍ الْبَغْدَادِيُّ وَإِبْرَاہِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ اللہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَہُ إِلَّا حَلَّتْ لَہُ الشَّفَاعَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَاہُ غَيْرَ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ وَأَبُو حَمْزَةَ اسْمُہُ دِينَارٌ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جس نے اذان سن کر اللہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلاَۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِیلَۃَ وَالْفَضِیلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِی وَعَدْتَہُ (اے اللہ! اس کامل دعوت ۱؎ اورقائم ہونے والی صلاۃ کے رب! (ہمارے نبی)محمد(ﷺ) کو وسیلہ ۲؎ اورفضیلت ۳؎ عطاکر،اور انہیں مقام محمود ۴؎ میں پہنچاجس کاتو نے وعدہ فرمایا ہے)کہا تواس کے لیے قیامت کے روز شفاعت حلال ہوجائے گی۔امام ترمذی کہتے ہیں: جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث محمد بن منکدر کے طریق سے حسن غریب ہے،ہم نہیں جانتے کہ شعیب بن ابی حمزہ کے علاوہ کسی اور نے بھی محمد بن منکدر سے روایت کی ہے۔