Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2208 (سنن الترمذي)

[2208]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَقِيءُ الْأَرْضُ أَفْلَاذَ كَبِدِہَا أَمْثَالَ الْأُسْطُوَانِ مِنْ الذَّہَبِ وَالْفِضَّةِ قَالَ فَيَجِيءُ السَّارِقُ فَيَقُولُ فِي مِثْلِ ہَذَا قُطِعَتْ يَدِي وَيَجِيءُ الْقَاتِلُ فَيَقُولُ فِي ہَذَا قَتَلْتُ وَيَجِيءُ الْقَاطِعُ فَيَقُولُ فِي ہَذَا قَطَعْتُ رَحِمِي ثُمَّ يَدَعُونَہُ فَلَا يَأْخُذُونَ مِنْہُ شَيْئًا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (قیامت کے قریب) زمین اپنے جگرگوشے یعنی کھمبے کی طرح سونا اورچاندی اُگلے گی،اس وقت چورآئے گا اورکہے گا: اسی کے لیے میراہاتھ کاٹاگیا ہے،قاتل آئے گا اور کہے گا: اسی کے لیے میں نے قتل کیا ہے،رشتہ ناطہ توڑنے والاآئے گا اورکہے گا: اسی کے لیے میں نے رشتہ ناطہ توڑا تھا،پھر وہ لوگ اسے چھوڑدیں گے اور اس میں سے کچھ نہیں لیں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔