Jamia al-Tirmidhi Hadith 2209 (سنن الترمذي)
[2209]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (5365)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو قَالَ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ الْأَشْہَلِيُّ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی يَكُونَ أَسْعَدَ النَّاسِ بِالدُّنْيَا لُكَعُ ابْنُ لُكَعٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو
حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بیوقوفوں کی اولاد دنیامیں سب سے زیادہ خوش نصیب نہ ہوجائیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے،ہم اسے صرف عمرو بن ابی عمرو کی روایت سے جانتے ہیں۔