Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 221 (سنن الترمذي)

[221]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ شَہِدَ الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَہُ قِيَامُ نِصْفِ لَيْلَةٍ وَمَنْ صَلَّی الْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَہُ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَعُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ وَجُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَأَبِي مُوسَی وَبُرَيْدَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُثْمَانَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عُثْمَانَ مَوْقُوفًا وَرُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ عُثْمَانَ مَرْفُوعًا

عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو عشاء کی جماعت میں حاضررہے گا تو اسے آدھی رات کے قیام کا ثواب ملے گا اور جوعشاء اور فجردونوں صلاتیں جماعت سے اداکرے گا،اسے پوری رات کے قیام کا ثواب ملے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عثمان کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر،ابوہریرہ،انس،عمارہ بن رویبہ،جندب بن عبداللہ بن سفیان بجلی،ابی ابن کعب،ابوموسیٰ اور بریدہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-یہ حدیث عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کے طریق سے عثمان رضی اللہ عنہ سے موقوفاً روایت کی گئی ہے،اور کئی دوسری سندوں سے بھی یہ عثمان رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے۔