Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2229 (سنن الترمذي)

[2229]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا أَخَافُ عَلَی أُمَّتِي الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَی الْحَقِّ ظَاہِرِينَ لَا يَضُرُّہُمْ مَنْ يَخْذُلُہُمْ حَتَّی يَأْتِيَ أَمْرُ اللہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ يَقُولُ وَذَكَرَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاہِرِينَ عَلَی الْحَقِّ فَقَالَ عَلِيٌّ ہُمْ أَہْلُ الْحَدِيثِ

ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں اپنی امت پر گمراہ کن اماموں (حاکموں) سے ڈرتاہوں ۱؎،نیزفرمایا: میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پرغالب رہے گی،ان کی مددنہ کرنے والے انہیں کو ئی نقصان نہیں پہنچاسکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آجائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سناکہ میں نے علی بن مدینی کوکہتے سنا کہ انہوں نے نبی اکرمﷺ کی یہ حدیث میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پرغالب رہے گی ذکرکی اور کہا: وہ اہل حدیث ہیں۔