Jamia al-Tirmidhi Hadith 228 (سنن الترمذي)
[228]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَہْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّہَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَہَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَالْبَرَاءِ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يُعْجِبُہُ أَنْ يَلِيَہُ الْمُہَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ لِيَحْفَظُوا عَنْہُ قَالَ وَخَالِدٌ الْحَذَّاءُ ہُوَ خَالِدُ بْنُ مِہْرَانَ يُكْنَی أَبَا الْمُنَازِلِ قَالَ و سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ يَقُولُ يُقَالُ إِنَّ خَالِدًا الْحَذَّاءَ مَا حَذَا نَعْلًا قَطُّ إِنَّمَا كَانَ يَجْلِسُ إِلَی حَذَّاءٍ فَنُسِبَ إِلَيْہِ قَالَ وَأَبُو مَعْشَرٍ اسْمُہُ زِيَادُ بْنُ كُلَيْبٍ
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:تم میں سے جوصاحب فہم وذکااور سمجھدار ہوں ان کو مجھ سے قریب رہنا چاہئے،پھر وہ جو(عقل ودانش میں)ان کے قریب ہوں،پھروہ جوان کے قریب ہوں،تم آگے پیچھے نہ ہونا کہ تمہارے دلوں میں پھوٹ پڑجائے گی،اور اپنے آپ کوبازار کے شوروغوغاسے بچائے رکھنا ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں ابی بن کعب،ابومسعود،ابوسعید،براء،اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ اس بات سے خوش ہوتے کہ مہاجرین اور انصار آپس میں قریب قریب رہیں تاکہ وہ آپ سے (سیکھے ہوئے مسائل) محفوظ رکھ سکیں۔