Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2347 (سنن الترمذي)

[2347] إسنادہ ضعیف

علي بن یزید وتلمیذہ ضعیفان

انوار الصحیفہ ص 252

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ المُبَارَكِ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ زَحْرٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ القَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي أُمَامَةَ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: ((إِنَّ أَغْبَطَ أَوْلِيَائِي عِنْدِي لَمُؤْمِنٌ خَفِيفُ الْحَاذِ ذُو حَظٍّ مِنَ الصَّلَاةِ،أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّہِ وَأَطَاعَہُ فِي السِّرِّ،وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ لَا يُشَارُ إِلَيْہِ بِالْأَصَابِعِ،وَكَانَ رِزْقُہُ كَفَافًا فَصَبَرَ عَلَی ذَلِكَ))،ثُمَّ نَقَرَ بِإِصْبَعَيْہِ فَقَالَ: ((عُجِّلَتْ مَنِيَّتُہُ قَلَّتْ بَوَاكِيہِ قَلَّ تُرَاثُہُ))

ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: میرے دوستوں میں میرے نزدیک سب سے زیادہ رشک کرنے کے لائق وہ مومن ہے جو مال اوراولاد سے ہلکاپھلکاہو،صلاۃ میں جسے راحت ملتی ہو،اپنے رب کی عبادت اچھے ڈھنگ سے کرنے والا ہو،اور خلوت میں بھی اس کامطیع وفرماں برداررہاہو،لوگوں کے درمیان ایسی گمنامی کی زندگی گزار رہاہوکہ انگلیوں سے اس کی طرف اشارہ نہیں کیا جاتا،اور اس کا رزق بقدر کفاف ہو پھر بھی اس پر صابررہے،پھرآپ نے اپنا ہاتھ زمین پر مارااور فرمایا: جلدی اس کی موت آئے تاکہ اس پر رونے والیاں تھوڑی ہوں اور اس کی میراث کم ہو۔اسی سند سے مزید روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: میرے رب نے مجھ پر اس بات کو پیش کیاکہ مکہ کی کنکریلی زمین کو سونا بنادے لیکن میں نے کہا:نہیں اے میرے رب! میں توچاہتاہوں کہ ایک دن آسودہ رہوں اور ایک دن بھوکا،یافرمایا: تین دن،یا اسی کے مانندکچھ اورفرمایا،پس جب میں بھوکا رہوں گا توتیرے لیے عاجزی اور مسکنت ظاہر کروں گا اور تجھے یاد کروں گا،اور جب آسودہ رہوں گا تو تیرا شکر اداکروں گا اور تیری حمد بجالاؤں گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں فضالہ بن عبید سے بھی روایت ہے،اور قاسم یہ قاسم بن عبدالرحمٰن ہیں جن کی کنیت ابوعبدالرحمٰن ہے،یہ بھی کہاجاتاہے کہ ان کی کنیت ابوعبدالملک ہے،یہ عبدالرحمٰن بن خالد بن یزید بن معاویہ کے آزادکردہ غلام ہیں،شامی ہیں،ثقہ ہیں،۳-علی بن یزیدحدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں،ان کی کنیت ابوعبدالملک ہے۔