Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2350 (سنن الترمذي)

[2350] إسنادہ ضعیف

روح بن أسلم ضعیف (تقریب: 1960) و قال الھیثمي: وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 199/8) ورواہ البغوي في شرح السنۃ (4067) من حدیث شداد بن سعیدنحوہ وسندہ ضعیف

وللحدیث شواھد ضعیفۃ

انوار الصحیفہ ص 252، 253

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ نَبْہَانَ بْنِ صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ الرَّاسِبِيُّ عَنْ أَبِي الْوَازِعِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ ﷺ يَا رَسُولَ اللہِ وَاللہِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فَقَالَ انْظُرْ مَاذَا تَقُولُ قَالَ وَاللہِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فَقَالَ انْظُرْ مَاذَا تَقُولُ قَالَ وَاللہِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ إِنْ كُنْتَ تُحِبُّنِي فَأَعِدَّ لِلْفَقْرِ تِجْفَافًا فَإِنَّ الْفَقْرَ أَسْرَعُ إِلَی مَنْ يُحِبُّنِي مِنْ السَّيْلِ إِلَی مُنْتَہَاہُ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ شَدَّادٍ أَبِي طَلْحَةَ نَحْوَہُ بِمَعْنَاہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَأَبُو الْوَازِعِ الرَّاسِبِيُّ اسْمُہُ جَابِرُ بْنُ عَمْرٍو وَہُوَ بَصْرِيٌّ

عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتاہوں،آپ نے فرمایا: جوکہہ رہے ہو اس کے بارے میں سوچ سمجھ لو،اس نے پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت کرتاہوں،آپ نے فرمایا:جوکہہ رہے ہواس کے بارے میں سوچ سمجھ لو،اس نے پھرکہا: اللہ کی قسم!میں آپ سے محبت کرتاہوں،اسی طرح تین دفعہ کہا تو آپ نے فرمایا: اگر تم مجھ سے واقعی محبت کرتے ہوتو فقر ومحتاجی کاٹاٹ تیاررکھو اس لیے کہ جوشخص مجھے دوست بنانا چاہتاہے اس کی طرف فقر اتنی تیزی سے جاتا ہے کہ اتناتیزسیلاب کا پانی بھی اپنے بہاؤکے رخ پرنہیں جاتا۔اس سند سے بھی عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-ابوالوازع راسبی کانام جابربن عمرو ہے اوریہ بصری ہیں۔