Jamia al-Tirmidhi Hadith 2413 (سنن الترمذي)
[2413]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ آخَی رَسُولُ اللہِ ﷺ بَيْنَ سَلْمَانَ وَبَيْنَ أَبِي الدَّرْدَاءِ فَزَارَ سَلْمَانُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَرَأَی أُمَّ الدَّرْدَاءِ مُتَبَذِّلَةً فَقَالَ مَا شَأْنُكِ مُتَبَذِّلَةً قَالَتْ إِنَّ أَخَاكَ أَبَا الدَّرْدَاءِ لَيْسَ لَہُ حَاجَةٌ فِي الدُّنْيَا قَالَ فَلَمَّا جَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ قَرَّبَ إِلَيْہِ طَعَامًا فَقَالَ كُلْ فَإِنِّي صَائِمٌ قَالَ مَا أَنَا بِآكِلٍ حَتَّی تَأْكُلَ قَالَ فَأَكَلَ فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ ذَہَبَ أَبُو الدَّرْدَاءِ لِيَقُومَ فَقَالَ لَہُ سَلْمَانُ نَمْ فَنَامَ ثُمَّ ذَہَبَ يَقُومُ فَقَالَ لَہُ نَمْ فَنَامَ فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ قَالَ لَہُ سَلْمَانُ قُمْ الْآنَ فَقَامَا فَصَلَّيَا فَقَالَ إِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِرَبِّكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِضَيْفِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِأَہْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا فَأَعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّہُ فَأَتَيَا النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَا ذَلِكَ فَقَالَ لَہُ صَدَقَ سَلْمَانُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الْعُمَيْسِ اسْمُہُ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ أَخُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمَسْعُودِيِّ
ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے سلمان اور ابوالدرداء کے مابین بھائی چارہ کروایا تو ایک دن سلمان نے ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی زیارت کی،دیکھا کہ ان کی بیوی ام الدرداء معمولی کپڑے میں ملبوس ہیں،چنانچہ انہوں نے پوچھا کہ تمہاری اس حالت کی کیاوجہ ہے؟ ان کی بیوی نے جواب دیا: تمہارے بھائی ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو دنیا سے کوئی رغبت نہیں ہے کہ جب ابوالدرداء گھرآئے تو پہلے انہوں نے سلمان رضی اللہ عنہ کے سامنے کھانا پیش کیا اور کہا: کھاؤ میں آج صوم سے ہوں۔سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نہیں کھاؤں گا یہاں تک کہ تم بھی میرے ساتھ کھاؤ۔چنانچہ سلمان نے بھی کھایا۔پھر جب رات آئی تو ابوالدرداء رضی اللہ عنہ تہجدپڑھنے کے لیے کھڑے ہوگئے،تو سلمان نے ان سے کہا: سوجاؤ وہ سوگئے۔پھرتہجدپڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو کہا سوجاؤ،چنانچہ وہ سوگئے،پھر جب صبح قریب ہوئی تو سلمان نے ان سے کہا: اب اٹھ جاؤ چنانچہ دونوں نے اٹھ کر صلاۃ پڑھی۔پھر سلمان نے ان سے کہا: تمہارے جسم کابھی تم پر حق ہے،تمہارے رب کا تم پر حق ہے،تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے،تمہاری بیوی کا بھی تم پرحق ہے،اس لیے ہر صاحب حق کو اس کا حق اداکرو،اس کے بعد دونوں نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورآپ سے اس گفتگو کا تذکرہ کیاتو آپ نے فرمایا: سلمان نے سچ کہا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔