Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2426 (سنن الترمذي)

[2426]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ ہَلَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ اللہَ تَعَالَی يَقُولُ فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَہُ بِيَمِينِہِ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا قَالَ ذَلِكَ الْعَرْضُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ وَرَوَاہُ أَيُّوبُ أَيْضًا عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس سے حساب وکتاب میں سختی سے پوچھ تاچھ ہوگئی وہ ہلاک ہوجائے گا۔میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ فرماتاہے: جس شخص کو نامہ ٔ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا تو اس سے آسان حساب لیاجائے گا (الانشقاق: ۷)۔آپ نے فرمایا: اس سے مراد صرف اعمال کی پیشی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث صحیح حسن ہے،۲-ـ ایوب نے بھی ابن ابی ملیکہ سے اس حدیث کی روایت کی ہے۔