Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2427 (سنن الترمذي)

[2427] إسنادہ ضعیف

إسماعیل بن مسلم: ضعیف الحدیث

وللحدیث شاہد ضعیف

انوار الصحیفہ ص 256

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ وَقَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ يُجَاءُ بِابْنِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّہُ بَذَجٌ فَيُوقَفُ بَيْنَ يَدَيْ اللہِ فَيَقُولُ اللہُ لَہُ أَعْطَيْتُكَ وَخَوَّلْتُكَ وَأَنْعَمْتُ عَلَيْكَ فَمَاذَا صَنَعْتَ فَيَقُولُ يَا رَبِّ جَمَعْتُہُ وَثَمَّرْتُہُ فَتَرَكْتُہُ أَكْثَرَ مَا كَانَ فَارْجِعْنِي آتِكَ بِہِ فَيَقُولُ لَہُ أَرِنِي مَا قَدَّمْتَ فَيَقُولُ يَا رَبِّ جَمَعْتُہُ وَثَمَّرْتُہُ فَتَرَكْتُہُ أَكْثَرَ مَا كَانَ فَارْجِعْنِي آتِكَ بِہِ كُلِّہِ فَإِذَا عَبْدٌ لَمْ يُقَدِّمْ خَيْرًا فَيُمْضَی بِہِ إِلَی النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدَ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَوْلَہُ وَلَمْ يُسْنِدُوہُ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ابن آدم کوقیامت کے روز بھیڑ کے بچے کی شکل میں اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور پیش کیاجائے گا،اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: میں نے تجھے مال واسباب سے نوازدے،اور تجھ پر انعام کیا اس میں تو نے کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا اے میرے رب! میں نے بہت سارا مال جمع کیا اور اسے بڑھایا اور دنیا میں اسے پہلے سے زیادہ ہی چھوڑ کر آیا،سومجھے دنیا میں دوبارہ بھیج!تاکہ میں ان سب کو لے آؤں،اللہ تعالیٰ فرمائے گا،جو کچھ تونے عمل خیر کیا ہے اسے دکھا،وہ کہے گا: اے میرے رب!میں نے بہت سارا مال جمع کیا،اسے بڑھایا اور دنیا میں پہلے سے زیادہ ہی چھوڑ کرآیا،مجھے دوبارہ بھیج تاکہ میں اسے لے آؤں،یہ اس بندے کاحال ہوگا جس نے خیراوربھلائی کی راہ میں کوئی مال خرچ نہیں کیاہوگا،چنانچہ اسے اللہ کے حکم کے مطابق جہنم میں ڈال دیاجائے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس حدیث کی روایت کئی لوگوں نے حسن بصری سے کی ہے،اور کہا ہے کہ یہ ان کا قول ہے،اسے مرفوع نہیں کیا،۲-اسماعیل بن مسلم ضعیف ہیں،ان کے حفظ کے تعلق سے کلام کیا گیا ہے،۳-اس باب میں ابوہریرہ اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔