Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2428 (سنن الترمذي)

[2428] إسنادہ ضعیف

سلیمان الأعمش عنعن

و حدیث مسلم (2968) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 256

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّہْرِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ أَبُو مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُؤْتَی بِالْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ اللہُ لَہُ أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ سَمْعًا وَبَصَرًا وَمَالًا وَوَلَدًا وَسَخَّرْتُ لَكَ الْأَنْعَامَ وَالْحَرْثَ وَتَرَكْتُكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ فَكُنْتَ تَظُنُّ أَنَّكَ مُلَاقِي يَوْمَكَ ہَذَا قَالَ فَيَقُولُ لَا فَيَقُولُ لَہُ الْيَوْمَ أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَمَعْنَی قَوْلِہِ الْيَوْمَ أَنْسَاكَ يَقُولُ الْيَوْمَ أَتْرُكُكَ فِي الْعَذَابِ ہَكَذَا فَسَّرُوہُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ فَسَّرَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ ہَذِہِ الْآيَةَ فَالْيَوْمَ نَنْسَاہُمْ قَالُوا إِنَّمَا مَعْنَاہُ الْيَوْمَ نَتْرُكُہُمْ فِي الْعَذَابِ

ابوہریرہ اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن ایک بندے کو لایاجائے گا،باری تعالیٰ اس سے فرمائے گا: کیا میں نے تجھے کان،آنکھ مال اور اولاد سے نہیں نوازا تھا؟ اور چوپایوں اور کھیتی کو تیرے تابع کردیاتھا،اور قوم کا تجھے سردار بنادیا تھاجن سے بھرپورخدمت لیاکرتاتھا،پھر کیاتجھے یہ خیال بھی تھا کہ تو آج کے دن مجھ سے ملاقات کرے گا؟ وہ عرض کرے گا: نہیں،اللہ تعالیٰ فرمائے گا: آج میں بھی تجھے بھول جاتاہوں جیسے تو مجھے دنیا میں بھول گیا تھا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح غریب ہے،۲-اللہ تعالیٰ کے فرمان: الیوم أنساک کا مطلب یہ ہے کہ آج کے دن میں تجھے عذاب میں ویسے ہی چھوڑ دوں گا جیسے بھولی چیز پڑی رہتی ہے۔بعض اہل علم نے اسی طرح سے اس کی تفسیر کی ہے،۳-بعض اہل علم آیت کریمہ فَالْیَوْمَ نَنسَاہُمْ کی یہ تفسیر کی ہے کہ آج کے دن ہم تمہیں عذاب میں بھولی ہوئی چیز کی طرح چھوڑدیں گے۔