Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2429 (سنن الترمذي)

[2429] إسنادہ ضعیف

وانظر حدیث الآتي (3353)

یحیی بن أبي سلیمان: ضعفہ الجمہور (أبي داود: 893)

انوار الصحیفہ ص 256

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُہَا قَالُوا اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ أَخْبَارَہَا أَنْ تَشْہَدَ عَلَی كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَی ظَہْرِہَا أَنْ تَقُولَ عَمِلَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَہَذِہِ أَخْبَارُہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آیت کریمہ:یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَہَا کی تلاوت کی اور فرمایا: کیاتم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی خبریں کیاہوں گی؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں،آپ نے فرمایا: اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہرمرد اورعورت کے خلاف گواہی دے گی،جوکام بھی انہوں نے زمین پرکیا ہوگا،وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام کیا،آپ نے فرمایا: یہی اس کی خبریں ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔