Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 247 (سنن الترمذي)

[247]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللہِ الْعَدَنِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَأَنَسٍ وَأَبِي قَتَادَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُبَادَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْہُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَغَيْرُہُمْ قَالُوا لَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ إِلَّا بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ و قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ كُلُّ صَلَاةٍ لَمْ يُقْرَأْ فِيہَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَہِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ وَبِہِ يَقُولُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيُّ وَأَحْمَدُ وَإِسْحَقُ سَمِعْت ابْنَ أَبِي عُمَرَ يَقُولُ اخْتَلَفْتُ إِلَی ابْنِ عُيَيْنَةَ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَنَةً وَكَانَ الْحُمَيْدِيُّ أَكْبَرَ مِنِّي بِسَنَةٍ و سَمِعْت ابْنَ أَبِي عُمَرَ يَقُولُ حَجَجْتُ سَبْعِينَ حَجَّةً مَاشِيًا عَلَی قَدَمَيَّ

عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اس کی صلاۃ نہیں جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبادہ بن صامت کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،عائشہ،انس،ابوقتادہ اورعبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-صحابہ کرام میں سے اکثر اہل علم جن میں عمر بن خطاب،علی بن ابی طالب،جابر بن عبداللہ اورعمران بن حصین وغیرہم رضی اللہ عنہم شامل ہیں کا اسی پرعمل ہے۔ان لوگوں کاکہناہے کہ سورئہ فاتحہ پڑھے بغیر صلاۃ کفایت نہیں کرتی،علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جس صلاۃ میں سورئہ فاتحہ نہیں پڑھی گئی وہ ناقص اورناتمام ہے۔یہی ابن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔