Jamia al-Tirmidhi Hadith 2481 (سنن الترمذي)
[2481]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4349)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِيِّ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ تَرَكَ اللِّبَاسَ تَوَاضُعًا لِلَّہِ وَہُوَ يَقْدِرُ عَلَيْہِ دَعَاہُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَی رُءُوسِ الْخَلَائِقِ حَتَّی يُخَيِّرَہُ مِنْ أَيِّ حُلَلِ الْإِيمَانِ شَاءَ يَلْبَسُہَا ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَمَعْنَی قَوْلِہِ حُلَلِ الْإِيمَانِ يَعْنِي مَا يُعْطَی أَہْلُ الْإِيمَانِ مِنْ حُلَلِ الْجَنَّةِ
معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص زینت کا لباس خالص اللہ کی رضامندی اور اس کی تواضع کی خاطر چھوڑدے باوجودیکہ وہ اسے میسر ہے تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو قیامت کے دن تمام خلائق کے سامنے بلائے گا تاکہ وہ اہل ایمان کے لباس میں سے جسے چاہے پسند کرے،اورپہنے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-حلل الإیمان سے جنت کے وہ لباس مراد ہیں جو اہل ایمان کو دیئے جائیں گے۔