Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2489 (سنن الترمذي)

[2489]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ أَيُّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَصْنَعُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَہُ قَالَتْ كَانَ يَكُونَ فِي مَہْنَةِ أَہْلِہِ فَإِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ قَامَ فَصَلَّی قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

اسود بن یزیدکہتے ہیں کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کیا: رسول اللہ ﷺ جب اپنے گھر میں داخل ہوتے تھے توکیاکرتے تھے؟ کہا: آپ ﷺ اپنے گھروالوں کے کام کاج میں مشغول ہوجاتے تھے،پھر جب صلاۃ کا وقت ہوجاتا توکھڑے ہوتے اور صلاۃ پڑھنے لگتے تھے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔