Jamia al-Tirmidhi Hadith 2531 (سنن الترمذي)
[2531]إسنادہ صحیح
وانظر مشکوۃ المصابیح (47) مشکوۃ المصابیح (5617)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ فِي الْجَنَّةِ مِائَةُ دَرَجَةٍ مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ وَالْفِرْدَوْسُ أَعْلَاہَا دَرَجَةً وَمِنْہَا تُفَجَّرُ أَنْہَارُ الْجَنَّةِ الْأَرْبَعَةُ وَمِنْ فَوْقِہَا يَكُونُ الْعَرْشُ فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللہَ فَسَلُوہُ الْفِرْدَوْسَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ نَحْوَہُ
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں سودرجے ہیں اور ہردو درجہ کے درمیان اتناہی فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے،درجہ کے اعتبار سے فردوس اعلیٰ جنت ہے،اسی سے جنت کی چاروں نہریں بہتی ہیں اور اسی کے اوپر عرش ہے،لہذا جب تم اللہ سے جنت مانگو تو فردوس مانگو۔اس سند سے بھی عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔