Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2537 (سنن الترمذي)

[2537]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَلِجُ الْجَنَّةَ صُورَتُہُمْ عَلَی صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَا يَبْصُقُونَ فِيہَا وَلَا يَمْخُطُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ آنِيَتُہُمْ فِيہَا الذَّہَبُ وَأَمْشَاطُہُمْ مِنْ الذَّہَبِ وَالْفِضَّةِ وَمَجَامِرُہُمْ مِنْ الْأُلُوَّةِ وَرَشْحُہُمْ الْمِسْكُ وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمْ زَوْجَتَانِ يُرَی مُخُّ سُوقِہِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ مِنْ الْحُسْنِ لَا اخْتِلَافَ بَيْنَہُمْ وَلَا تَبَاغُضَ قُلُوبُہُمْ قَلْبُ رَجُلٍ وَاحِدٍ يُسَبِّحُونَ اللہَ بُكْرَةً وَعَشِيًّا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَالْأُلُوَّةُ ہُوَ الْعُودُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پہلاگروہ جو جنت میں داخل ہوگا ان کی شکل چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوگی،نہ وہ اس میں تھوکیں گے نہ ناک صاف کریں گے اور نہ پاخانہ کریں گے،جنت میں ان کے برتن سونے کے ہوں گے،ان کی کنگھیاں سونے اور چاندی کی ہوں گی،ان کی انگیٹھیاں عود کی ہوں گی اور ان کا پسینہ مشک کاہوگا۔ان میں سے ہر آدمی کے لیے (کم ازکم) دو دوبیویاں ہوں گی،خوبصورتی کے سبب ان کی پنڈلی کا گودا گوشت کے اندر سے نظر آئے گا۔ان کے درمیان کوئی اختلاف نہ ہوگا،اور نہ ان کے درمیان کوئی عداوت ودشمنی ہوگی۔ان کے دل ایک آدمی کے دل کے مانند ہوں گے،وہ صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کریں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث صحیح ہے،۲-الألوۃ عود کو کہتے ہیں۔