Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2538 (سنن الترمذي)

[2538]حسن

مشکوۃ المصابیح (5637)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَوْ أَنَّ مَا يُقِلُّ ظُفُرٌ مِمَّا فِي الْجَنَّةِ بَدَا لَتَزَخْرَفَتْ لَہُ مَا بَيْنَ خَوَافِقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَ فَبَدَا أَسَاوِرُہُ لَطَمَسَ ضَوْءَ الشَّمْسِ كَمَا تَطْمِسُ الشَّمْسُ ضَوْءَ النُّجُومِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ بِہَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَہِيعَةَ وَقَدْ رَوَی يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ وَقَالَ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر ناخن کے برابر جنت کی کوئی چیزظاہر ہوجائے تو وہ آسمان وزمین کے کناروں کو چمکادے،اور اگرجنت کا کوئی آدمی جھانکے اور اس کے کنگن ظاہر ہوجائیں تو وہ سورج کی روشنی کوایسے ہی مٹادیں،جیسے سورج ستاروں کی روشنی کو مٹادیتاہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث غریب ہے،ہم اسے اس سند سے صرف ابن لہیعہ کی روایت سے جانتے ہیں ۱؎۔ ۲-یحییٰ بن ایوب نے یہ حدیث یزید بن ابی حبیب سے روایت کی ہے اور سند یوں بیان کی ہے: عن عمر بن سعد بن أبی وقاص،عن النبی ﷺ۔