Jamia al-Tirmidhi Hadith 2540 (سنن الترمذي)
[2540]حسن
مشکوۃ المصابیح (5634)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ عَنْ أَبِي الْہَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي قَوْلِہِ وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ قَالَ ارْتِفَاعُہَا لَكَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ مَسِيرَةَ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي تَفْسِيرِ ہَذَا الْحَدِيثِ إِنَّ مَعْنَاہُ الْفُرُشَ فِي الدَّرَجَاتِ وَبَيْنَ الدَّرَجَاتِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ اللہ تعالیٰ کے قولوَفُرُشٍ مَرْفُوعَۃٍ (الواقعۃ: ۳۴)کی تفسیر میں فرماتے ہیں: جنت کے فرش کی بلندی اتنی ہوگی جتنا زمین وآسمان کے درمیان فاصلہ ہے۔یعنی پانچ سوسال کی مسافت۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،ہم اسے صرف رشدین بن سعد کی روایت سے جانتے ہیں،۲-بعض اہل علم نے اس حدیث کی تفسیر کے بارے میں کہا ہے: اس کامفہوم یہ ہے کہ فرش جنت کے درجات میں ہوں گے،اور ان درجات کے درمیان اتنافاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔