Jamia al-Tirmidhi Hadith 2542 (سنن الترمذي)
[2542]إسنادہ صحیح
مشکوۃ المصابیح (5641)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا الْكَوْثَرُ قَالَ ذَاكَ نَہْرٌ أَعْطَانِيہِ اللہُ يَعْنِي فِي الْجَنَّةِ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنْ اللَّبَنِ وَأَحْلَی مِنْ الْعَسَلِ فِيہَا طَيْرٌ أَعْنَاقُہَا كَأَعْنَاقِ الْجُزُرِ قَالَ عُمَرُ إِنَّ ہَذِہِ لَنَاعِمَةٌ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَكَلَتُہَا أَحْسَنُ مِنْہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ ہُوَ ابْنُ أَخِي ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِيِّ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مُسْلِمٍ قَدْ رَوَی عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھاگیا: کوثر کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ ایک نہر ہے اللہ نے ہمیں جنت کے اندر دی ہے،یہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،اس میں ایسے پرندے ہیں جن کی گردنیں اونٹ کی گردنوں کی طرح ہیں،عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تو واقعی نعمت میں ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:انہیں کھانے والے ان سے زیادہ نعمت میں ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-محمد بن عبداللہ بن مسلم،یہ ابن شہاب زہری کے بھتیجے ہیں،۳-عبداللہ بن مسلم نے ابن عمر اور انس بن مالک سے حدیثیں روایت کی ہیں۔