Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 255 (سنن الترمذي)

[255]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ،قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ يَرْفَعُ يَدَيْہِ حَتَّی يُحَاذِيَ مَنْكِبَيْہِ،وَإِذَا رَكَعَ،وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ،وَزَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي حَدِيثِہِ: وَكَانَ لاَيَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ جب آپ صلاۃ شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھا تے یہاں تک کہ انہیں اپنے دونوں کندھوں کے بالمقابل کرتے،اور جب رکوع کرتے اور رکوع سے اپنا سر اٹھاتے(تو بھی اسی طرح دونوں ہاتھ اٹھاتے) ۱؎۔ ابن ابی عمر (ترمذی کے دوسرے استاذ)نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے،دونوں سجدوں کے درمیان نہیں اٹھاتے تھے۔