Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 254 (سنن الترمذي)

[254]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُنِيرٍ الْمَرْوَزِيُّ قَال سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْحَسَنِ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُكَبِّرُ وَہُوَ يَہْوِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ قَوْلُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ مِنْ التَّابِعِينَ قَالُوا يُكَبِّرُ الرَّجُلُ وَہُوَ يَہْوِي لِلرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺجھُکتے وقت اللہ اکبر کہتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام اوران کے بعد کے تابعین میں سے اہل علم کا قول یہی ہے کہ رکوع اورسجدہ کے لیے جھکتے ہوئے آدمی اللہ اکبر کہے۔