Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2578 (سنن الترمذي)

[2578]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (5674)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنِي جَدِّي مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ وَصَالِحٌ مَوْلَی التَّوْأَمَةِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ضِرْسُ الْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِثْلُ أُحُدٍ وَفَخِذُہُ مِثْلُ الْبَيْضَاءِ وَمَقْعَدُہُ مِنْ النَّارِ مَسِيرَةُ ثَلَاثٍ مِثْلُ الرَّبَذَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَمِثْلُ الرَّبَذَةِ كَمَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ وَالرَّبَذَةِ وَالْبَيْضَاءُ جَبَلٌ مِثْلُ أُحُدٍ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن کافر کی ڈاڑھ احدپہاڑ جیسی ہوگی،اس کی ران بیضاء (پہاڑ) جیسی ہوگی اورجہنم کے اندر اس کے بیٹھنے کی جگہ تین میل کی مسافت کے برابرہوگی جس طرح ربذہ کی دوری ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-مثل الربذۃ کا مطلب ہے کہ جس طرح ربذہ پہاڑ مدینہ سے دور ہے،ربذہ اور بیضاء احد کی طرح دوپہاڑ ہیں۔