Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2584 (سنن الترمذي)

[2584]حسن

وانظر مشکوۃ المصابیح (5681، 5682) مشکوۃ المصابیح (5678)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ المُبَارَكِ قَالَ: أَخْبَرَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الحَارِثِ،عَنْ دَرَّاجٍ،عَنْ أَبِي الہَيْثَمِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَ: كَالمُہْلِ [الكہف: 29] ((كَعَكَرِ الزَّيْتِ،فَإِذَا قُرِّبَ إِلَيْہِ سَقَطَتْ فَرْوَةُ وَجْہِہِ فِيہِ))وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لِسُرَادِقِ النَّارِ أَرْبَعَةُ جُدُرٍ كِثَفُ كُلِّ جِدَارٍ مِثْلُ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ سَنَةً))وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَوْ أَنَّ دَلْوًا مِنْ غَسَّاقٍ يُہْرَاقُ فِي الدُّنْيَا لَأَنْتَنَ أَہْلَ الدُّنْيَا)): ہَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ،وَفِي رِشْدِينَ مَقَالٌ،وَقَدْ تُكُلِّمَ فِيہِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ،وَمَعْنَی قَوْلِہِ كِثَفُ كُلِّ جِدَارٍ: يَعْنِي غِلَظَہُ

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: کالمہل یعنی تلچھٹ کی طرح ہوگا جب اسے (جہنمی) اپنے قریب کرے گا تو اس کے چہرے کی کھال اس میں گرجائے گی۔ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اسی سند سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جہنم کا احاطہ چار دیواریں ہیں اور ہردیوار کی موٹائی چالیس سال کی مسافت کے مانند ہے۔ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اسی سند سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اگر غساق (جہنمیوں کے مواد) کا ایک ڈول دنیا میں بہادیاجائے تو دنیا والے سڑجائیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس حدیث کو ہم صرف رشدین بن سعد کی روایت سے جانتے ہیں اور رشدین کے بارے میں لوگوں نے کلام کیا ہے،ان کے حافظے کے تعلق سے کلام کیا گیا ہے،۲-رسول اللہ ﷺ کے قول کِثَفُ کُلِّ جِدَارٍ کا مطلب ہے ہردیوار کی موٹائی۔