Jamia al-Tirmidhi Hadith 2588 (سنن الترمذي)
[2588]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (5688)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي السَّمْحِ عَنْ عِيسَی بْنِ ہِلَالٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِي قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَوْ أَنَّ رَصَاصَةً مِثْلَ ہَذِہِ وَأَشَارَ إِلَی مِثْلِ الْجُمْجُمَةِ أُرْسِلَتْ مِنْ السَّمَاءِ إِلَی الْأَرْضِ ہِيَ مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ لَبَلَغَتْ الْأَرْضَ قَبْلَ اللَّيْلِ وَلَوْ أَنَّہَا أُرْسِلَتْ مِنْ رَأْسِ السِّلْسِلَةِ لَسَارَتْ أَرْبَعِينَ خَرِيفًا اللَّيْلَ وَالنَّہَارَ قَبْلَ أَنْ تَبْلُغَ أَصْلَہَا أَوْ قَعْرَہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ إِسْنَادُہُ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَسَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ ہُوَ مِصْرِيٌّ وَقَدْ رَوَی عَنْہُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْأَئِمَّةِ
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگراس کے برابر ایک ٹکڑا (اور آپ نے اپنے سرکی طرف اشارہ کیا) آسمان سے زمین کی طرف جو پانچ سوسال کی مسافت ہے،چھوڑا جائے تو زمین پر رات سے پہلے پہنچ جائے گا اور اگروہی ٹکڑا زنجیر (جس کا ذکر قرآن میں آیا ہے: ثُمَّ فِی سِلْسِلَۃٍ ذَرْعُہَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُکُوہُ (الحاقۃ:32) کے سرسے چھوڑاجائے تو اس زنجیر کی جڑ یا اس کی تہہ تک پہنچنے سے پہلے چالیس سال رات اور دن کے گزر جائیں ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس حدیث کی سند حسن صحیح ہے،۲-سعید بن یزید مصری ہیں۔ان سے لیث بن سعد اور کئی ائمہ نے حدیث روایت کی ہے۔