Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 260 (سنن الترمذي)

[260]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ اجْتَمَعَ أَبُو حُمَيْدٍ وَأَبُو أُسَيْدٍ وَسَہْلُ بْنُ سَعْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَذَكَرُوا صَلَاةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَكَعَ فَوَضَعَ يَدَيْہِ عَلَی رُكْبَتَيْہِ كَأَنَّہُ قَابِضٌ عَلَيْہِمَا وَوَتَّرَ يَدَيْہِ فَنَحَّاہُمَا عَنْ جَنْبَيْہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي حُمَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ الَّذِي اخْتَارَہُ أَہْلُ الْعِلْمِ أَنْ يُجَافِيَ الرَّجُلُ يَدَيْہِ عَنْ جَنْبَيْہِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ

عباس بن سہل بن سعد کا بیان ہے کہ ابوحمید،ابواسید،سہل بن سعد،اور محمد بن مسلمہ (رضی اللہ عنہم) چاروں اکٹھا ہوئے توان لوگوں نے رسول اللہﷺ کی صلاۃ کا ذکر کیا،ابوحمید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہﷺ کی صلاۃ کو تم میں سب سے زیادہ جانتاہوں: آپﷺ نے رکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پررکھے گویا آپ انہیں پکڑے ہوئے ہیں،اورآپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو کمان کی تانت کی طرح (ٹائٹ)بنایا اور انہیں اپنے دونوں پہلوؤں سے جدا رکھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوحمید کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں انس رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۳-اسی کو اہل علم نے اختیار کیاہے کہ آدمی رکوع اورسجدے میں ا پنے دونوں ہاتھوں کواپنے دونوں پہلوؤں سے جدارکھے۔