Jamia al-Tirmidhi Hadith 264 (سنن الترمذي)
[264]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمُعَصْفَرِ وَعَنْ تَخَتُّمِ الذَّہَبِ وَعَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الرُّكُوعِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَہُوَ قَوْلُ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَہُمْ كَرِہُوا الْقِرَاءَةَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ریشمی اورکسم کے رنگے ہوئے کپڑے پہننے،سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-علی رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی روایت ہے۔۳-صحابہ کرام،تابعین عظام اوران کے بعد کے لوگوں میں سے اہل علم کایہی قول ہے،ان لوگوں نے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے کومکروہ کہا ہے۔