Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 266 (سنن الترمذي)

[266]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنِي عَمِّي عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَہُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَی وَأَبِي جُحَيْفَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَلِيٍّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ قَالَ يَقُولُ ہَذَا فِي الْمَكْتُوبَةِ وَالتَّطَوُّعِ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْكُوفَةِ يَقُولُ ہَذَا فِي صَلَاةِ التَّطَوُّعِ وَلَا يَقُولُہَا فِي صَلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَإِنَّمَا يُقَالُ الْمَاجِشُونِيُّ لِأَنَّہُ مِنْ وَلَدِ الْمَاجِشُونِ

علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب رکوع سے سراٹھاتے تو سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ،مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ،وَمِلْئَ مَا بَیْنَہُمَا،وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ (اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی،اے ہمارے رب! تعریف تیرے ہی لیے ہے آسمان بھر،زمین بھر،زمین وآسمان کی تمام چیزوں بھر،اور اس کے بعد ہراس چیزبھرجوتوچاہے)کہتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-علی رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر،ابن عباس،ابن ابی اوفیٰ،ابوحجیفہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کا اسی پر عمل ہے،اور یہی شافعی بھی کہتے ہیں کہ فرض ہویا نفل دونوں میں یہ کلمات کہے گا ۱؎ اوربعض اہل کوفہ کہتے ہیں: یہ صرف نفل صلاۃ میں کہے گا۔فرض صلاۃ میں اسے نہیں کہے گا۔