Jamia al-Tirmidhi Hadith 267 (سنن الترمذي)
[267]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِذَا قَالَ الْإِمَامُ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ فَإِنَّہُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُہُ قَوْلَ الْمَلَائِكَةِ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ أَنْ يَقُولَ الْإِمَامُ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَيَقُولَ مَنْ خَلْفَ الْإِمَامِ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ و قَالَ ابْنُ سِيرِينَ وَغَيْرُہُ يَقُولُ مَنْ خَلْفَ الْإِمَامِ سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِثْلَ مَا يَقُولُ الْإِمَامُ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ وَإِسْحَقُ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب امام سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ (اللہ نے اس کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی) کہے تو تم رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ (ہمارے رب!تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں) کہوکیونکہ جس کا قول فرشتوں کے قول کے موافق ہوگیاتو اس کے گزشتہ گناہ معاف کردئے جائیں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام اوران کے بعد کے لوگوں میں سے بعض اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ امام سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد کہے ۱؎ اور مقتدی ربنا ولک الحمد کہیں،یہی احمد کہتے ہیں،۳-اور ابن سیرین وغیرہ کاکہناہے جوامام کے پیچھے (یعنی مقتدی)ہووہ بھی سمع اللہ لمن حمدہ ربنا ولک الحمد اسی طرح کہے گا ۲؎ جس طرح امام کہے گااور یہی شافعی اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔