Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 286 (سنن الترمذي)

[286] إسنادہ ضعیف

ابو داود (902)

ابن عجلان مدلس و عنعن

انوار الصحیفہ ص 197

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ اشْتَكَی بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ مَشَقَّةَ السُّجُودِ عَلَيْہِمْ إِذَا تَفَرَّجُوا فَقَالَ اسْتَعِينُوا بِالرُّكَبِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ وَقَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ ہَذَا وَكَأَنَّ رِوَايَةَ ہَؤُلَاءِ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ اللَّيْثِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بعض صحابہ نے نبی اکرمﷺسے سجدے میں دونوں ہاتھوں کو دونوں پہلوؤں سے اورپیٹ کوران سے جدارکھنے کی صورت میں (تکلیف کی) شکایت کی،توآپ نے فرمایا: گھٹنوں سے (ان پر ٹیک لگا کر) مددلے لیاکرو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،ہم سے ابو صالح کی حدیث جسے انہوں نے ابوہریرہ سے اور ابوہریرہ نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے صرف اسی طریق سے (یعنی لیث عن ابن عجلان کے طریق سے) جانتے ہیں اورسفیان بن عیینہ اور دیگرکئی لوگوں نے یہ حدیث بطریق: سُمَیٍّ،عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ،عَنِ النَّبِیِّ ﷺ (اسی طرح) روایت کی ہے،ان لوگوں کی روایت لیث کی روایت کے مقابلے میں شاید زیادہ صحیح ہے۔