Jamia al-Tirmidhi Hadith 303 (سنن الترمذي)
[303]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّی ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ فَرَدَّ عَلَيْہِ السَّلَامَ فَقَالَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ الرَّجُلُ فَصَلَّی كَمَا كَانَ صَلَّی ثُمَّ جَاءَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَسَلَّمَ عَلَيْہِ فَرَدَّ عَلَيْہِ السَّلَامَ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ حَتَّی فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مِرَارٍ فَقَالَ لَہُ الرَّجُلُ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَ ہَذَا فَعَلِّمْنِي فَقَالَ إِذَا قُمْتَ إِلَی الصَّلَاةِ فَكَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ بِمَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَعْتَدِلَ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا وَافْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ وَقَدْ رَوَی ابْنُ نُمَيْرٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَرِوَايَةُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ أَصَحُّ وَسَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ قَدْ سَمِعَ مِنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَرَوَی عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبُو سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ اسْمُہُ كَيْسَانُ وَسَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ يُكْنَی أَبَا سَعْدٍ وَكَيْسَانُ عَبْدٌ كَانَ مُكَاتَبًا لِبَعْضِہِمْ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مسجد میں داخل ہوئے اتنے میں ایک اور شخص بھی داخل ہوا،اس نے صلاۃ پڑھی پھرآکر نبی اکرمﷺ کو سلام کیاتوآپ نے اس کے سلام کا جواب دیا اور فرمایا:تم واپس جاؤ اورپھر سے صلاۃ پڑھو،کیونکہ تم نے صلاۃ نہیں پڑھی،چنانچہ آدمی نے واپس جاکر صلاۃ پڑھی،جیسے پہلے پڑھی تھی،پھر نبی اکرمﷺ کے پاس آکرآپ کو سلام کیا توآپ نے سلام کا جواب دیا اورفرمایا:واپس جاؤ اورپھرسے صلاۃ پڑھو،کیونکہ تم نے صلاۃ نہیں پڑھی،یہاں تک اس نے تین بار ایساکیا،پھراس آدمی نے عرض کیا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا میں اس سے بہتر نہیں پڑھ سکتا۔لہذاآپ مجھے صلاۃپڑھنا سکھا دیجئے۔آپﷺ نے فرمایا: تم جب صلاۃ کا ارادہ کرو تو اللہ اکبرکہو پھر جوتمہیں قرآن میں سے یاد ہو پڑھو،پھر رکوع کرو یہاں تک کہ رکوع کی حالت میں تمہیں خوب اطمینان ہوجائے،پھرسراٹھاؤ یہاں تک کہ اچھی طرح کھڑے ہوجاؤ،پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ خوب اطمینان سے سجدہ کرلو،پھر سراٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور اسی طرح سے اپنی پوری صلاۃ میں کرو۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابن نمیرنے عبیداللہ بن عمرسے اسی سند سے روایت کی ہے لیکن عن أبیہ نہیں ذکرکیا ہے،۳-یحیی القطان کی روایت میں عبداللہ بن عمرعن سعید بن أبی المقبری عن أبیہ عن أبی ہریرہ ہے،اوریہ زیادہ صحیح۔