Jamia al-Tirmidhi Hadith 313 (سنن الترمذي)
[313]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَی الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ وَہْبِ بْنِ كَيْسَانَ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ يَقُولُ مَنْ صَلَّی رَكْعَةً لَمْ يَقْرَأْ فِيہَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا أَنْ يَكُونَ وَرَاءَ الْإِمَامِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جس نے کوئی رکعت ایسی پڑھی جس میں سورئہ فاتحہ نہیں پڑھی تو اس نے صلاۃ ہی نہیں پڑھی،سوائے اس کے کہ وہ امام کے پیچھے ہو ۱ ؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔