Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 330 (سنن الترمذي)

[330]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ يَنْتَظِرُہَا وَلَا تَزَالُ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَی أَحَدِكُمْ مَا دَامَ فِي الْمَسْجِدِ اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ اللہُمَّ ارْحَمْہُ مَا لَمْ يُحْدِثْ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَمَا الْحَدَثُ يَا أَبَا ہُرَيْرَةَ قَالَ فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَسَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: آدمی برابرصلاۃ ہی میں رہتاہے جب تک وہ اس کا انتظار کرتاہے اورفرشتے اس کے لیے برابر دعاکرتے رہتے ہیں جب تک وہ مسجد میں رہتاہے،کہتے ہیںاللّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ (اللہ! اسے بخش دے) اللّہُمَّ ارْحَمْہُ (اے اللہ! اس پر رحم فرما)جب تک وہ حدث نہیں کرتا،توحضرموت کے ایک شخص نے پوچھا: حدث کیاہے ابوہریرہ؟ توابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آہستہ سے یازورسے ہوا خارج کرنا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں علی،ابوسعید،انس،عبداللہ بن سعود اور سہل بن سعد رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔