Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 331 (سنن الترمذي)

[331]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي عَلَی الْخُمْرَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَأُمِّ سُلَيْمٍ وَعَائِشَةَ وَمَيْمُونَةَ وَأُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الْأَسَدِ وَلَمْ تَسْمَعْ مِنْ النَّبِيِّ ﷺ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَبِہِ يَقُولُ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَدْ ثَبَتَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ الصَّلَاةُ عَلَی الْخُمْرَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَالْخُمْرَةُ ہُوَ حَصِيرٌ قَصِيرٌ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺخمرہ(چھوٹی چٹائی) پر صلاۃ پڑھتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ام حبیبہ،ابن عمر،ام سلیم،عائشہ،میمونہ،ام کلثوم بنت ابی سلمہ بن عبدالاسد (ام کلثوم بنت ابی سلمہ نے نبی اکرمﷺ سے نہیں سناہے) اور ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے احادیث آئی ہیں،۳-بعض اہل علم کا یہی خیال ہے،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ سے خمرہ پر صلاۃ ثابت ہے،۴-خمرہ چھوٹی چٹائی کوکہتے ہیں۔