Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 339 (سنن الترمذي)

[339]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَلِّي فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ مُشْتَمِلًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَجَابِرٍ وَسَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ وَأَنَسٍ وَعَمْرِو بْنِ أَبِي أَسِيدٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَكَيْسَانَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ وَأُمِّ ہَانِئٍ وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَطَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ وَعُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَمَنْ بَعْدَہُمْ مِنْ التَّابِعِينَ وَغَيْرِہِمْ قَالُوا لَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَقَدْ قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ يُصَلِّي الرَّجُلُ فِي ثَوْبَيْنِ

عمربن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں اس حال میں صلاۃ پڑھتے دیکھا،کہ آپ ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عمربن ابی سلمہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،جابر،سلمہ بن الاکوع،انس،عمروبن ابی اسید،عبادہ بن صامت،ابوسعید خدری،کیسان،ابن عباس،عائشہ،ام ہانی،عمار بن یاسر،طلق بن علی،اورعبادہ بن صامت انصاری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔صحابہ کرام اوران کے بعد تابعین وغیرہم سے اکثر اہل علم کا عمل اسی پر ہے،وہ کہتے ہیں کہ ایک کپڑے میں صلاۃ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اوربعض اہل علم نے کہاہے کہ آدمی دوکپڑوں میں صلاۃ پڑھے۔