Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 343 (سنن الترمذي)

[343]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ: مِثْلَہُ. قَالَ أَبُو عِيسَی: حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَدْ رُوِيَ عَنْہُ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ. وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي أَبِي مَعْشَرٍ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ،وَاسْمُہُنَجِيحٌ،مَوْلَی بَنِي ہَاشِمٍ. قَالَ مُحَمَّدٌ: لاَ أَرْوِي عَنْہُ شَيْئًا،وَقَدْ رَوَی عَنْہُ النَّاسُ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَحَدِيثُ عَبْدِاللہِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيِّ،عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَخْنَسِيِّ،عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ: أَقْوَی مِنْ حَدِيثِ أَبِي مَعْشَرٍ وَأَصَحُّ

یحیی بن موسیٰ کا بیان ہے کہ ہم سے محمدبن ابی معشر نے بھی اسی کے مثل بیان کیا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ کی حدیث ان سے اوربھی کئی سندوں سے مروی ہے،۲-بعض اہل علم نے ابومعشر کے حفظ کے تعلق سے کلام کیاہے۔ان کانام نجیح ہے،وہ بنی ہاشم کے مولیٰ ہیں،۳-محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: میں ان سے کوئی روایت نہیں کرتا حالاں کہ لوگوں نے ان سے روایت کی ہے نیزبخاری کہتے ہیں کہ عبداللہ بن جعفر مخرمی کی حدیث جسے انہوں نے بسند عثمان بن محمد اخنسی عن سعید المقبری عن أبی ہریرہ روایت کی ہے،ابومعشر کی حدیث سے زیادہ قوی اور زیادہ صحیح ہے۔(یہ حدیث آگے آرہی ہے جو اسی معنی کی ہے)