Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 360 (سنن الترمذي)

[360]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1122)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو غَالِبٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثَةٌ لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُہُمْ آذَانَہُمْ الْعَبْدُ الْآبِقُ حَتَّی يَرْجِعَ وَامْرَأَةٌ بَاتَتْ وَزَوْجُہَا عَلَيْہَا سَاخِطٌ وَإِمَامُ قَوْمٍ وَہُمْ لَہُ كَارِہُونَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَأَبُو غَالِبٍ اسْمُہُ حَزَوَّرٌ

ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ(ﷺ)نے فرمایا: تین لوگوں کی صلاۃان کے کانوں سے اوپر نہیں جاتی: ایک بھگوڑے غلام کی جب تک کہ وہ(اپنے مالک کے پاس) لوٹ نہ آئے،دوسرے عورت کی جورات گزارے اور اس کا شوہر اس سے ناراض ہو،تیسرے اس امام کی جسے لوگ ناپسند کرتے ہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔