Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 359 (سنن الترمذي)

[359]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ قَالَ كَانَ يُقَالُ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ اثْنَانِ امْرَأَةٌ عَصَتْ زَوْجَہَا وَإِمَامُ قَوْمٍ وَہُمْ لَہُ كَارِہُونَ قَالَ ہَنَّادٌ قَالَ جَرِيرٌ قَالَ مَنْصُورٌ فَسَأَلْنَا عَنْ أَمْرِ الْإِمَامِ فَقِيلَ لَنَا إِنَّمَا عَنَی بِہَذَا أَئِمَّةً ظَلَمَةً فَأَمَّا مَنْ أَقَامَ السُّنَّةَ فَإِنَّمَا الْإِثْمُ عَلَی مَنْ كَرِہَہُ

عمروبن حارث بن مصطلق کہتے ہیں: کہا جاتاتھا کہ قیامت کے روز سب سے سخت عذاب دوطرح کے لوگوں کو ہوگا: ایک اس عورت کو جو اپنے شوہر کی نافرمانی کرے،دوسرے اس امام کو جسے لوگ ناپسند کرتے ہوں۔ منصور کہتے ہیں کہ ہم نے امام کے معاملے میں پوچھا توہمیں بتایا گیا کہ اس سے مراد ظالم ائمہ ہیں،لیکن جوامام سنت قائم کرے تو گناہ اس پر ہوگا جواسے ناپسند کرے۔