Jamia al-Tirmidhi Hadith 362 (سنن الترمذي)
[362]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فِي مَرَضِہِ الَّذِي مَاتَ فِيہِ قَاعِدًا قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ إِذَا صَلَّی الْإِمَامُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا وَرُوِيَ عَنْہَا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ فِي مَرَضِہِ وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَصَلَّی إِلَی جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ وَالنَّاسُ يَأْتَمُّونَ بِأَبِي بَكْرٍ وَأَبُو بَكْرٍ يَأْتَمُّ بِالنَّبِيِّ ﷺ وَرُوِيَ عَنْہَا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ قَاعِدًا وَرُوِي عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَہُوَ قَاعِدٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺنے اپنی اس بیماری میں جس میں آپ کی وفات ہوئی ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کر صلاۃ پڑھی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب امام بیٹھ کرصلاۃ پڑھے توتم بھی بیٹھ کرصلاۃ پڑھو،اوران سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺاپنی بیماری میں نکلے اور ابوبکر لوگوں کو صلاۃ پڑھارہے تھے تو آپ نے ابوبکر کے پہلو میں صلاۃ پڑھی،لوگ ابوبکر کی اقتداء کررہے تھے اور ابوبکر نبی اکرمﷺ کی اقتداء کررہے تھے۔ اورانہیں سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کرصلاۃ پڑھی۔ اور انس بن مالک سے بھی مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کرصلاۃ پڑھی۔