Jamia al-Tirmidhi Hadith 363 (سنن الترمذي)
[363]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي مَرَضِہِ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ قَاعِدًا فِي ثَوْبٍ مُتَوَشِّحًا بِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ وَہَكَذَا رَوَاہُ يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ وَقَدْ رَوَاہُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيہِ عَنْ ثَابِتٍ وَمَنْ ذَكَرَ فِيہِ عَنْ ثَابِتٍ فَہُوَ أَصَحُّ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی بیماری میں ابوبکر کے پیچھے بیٹھ کر صلاۃ پڑھی اور آپ ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے تھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسی طرح اسے یحییٰ بن ایوب نے بھی حمید سے،اورحمیدنے ثابت سے اور ثابت نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیاہے،۳-نیزاسے اوربھی کئی لوگوں نے حمید سے اورحمیدنے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے،اوران لوگوں نے اس میں ثابت کے واسطے کا ذکرنہیں کیاہے،لیکن جس نے ثابت کے واسطے کاذکر کیاہے،وہ زیادہ صحیح ہے۔